تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ”پیغام شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس“ کا انعقاد

شہادت امام حسین علیہ السلام سے اصولوں پر ڈٹ جانے کا درس ملتاہے: علامہ فیاض بشیر قادری

shahdat conference

لاہور (29 ستمبر 2021) تحریک منہاج القرآن لاہور پی پی 148 کے زیراہتمام ”پیغام شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ فیاض بشیر قادری نے کہا کہ شہادت امام حسین علیہ السلام سے اصولوں پر ڈٹ جانے اور صبر کا درس ملتا ہے۔ شہادت امام حسین علیہ السلام سے امن اور اتحاد کا درس ملتا ہے۔ آج حسینی کردار کو عام کر کے دنیا میں امن قائم کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ظلم کا ہر نظام اور ہر فعل یزیدیت ہے جبکہ علم و معرفت، خدا ترسی انصاف اور انسان دوستی حسینی طرز فکر ہے۔ اسوہ حسینی کو زندہ کرنے اور شہادت امام حسین علیہ السلام کا حقیقی مقصد سمجھنے کی جتنی ضرورت آج ہے شاید اس سے پہلے کبھی نہ تھی۔ واقعہ کربلا انسانی سرفرازی و سر بلندی کی داستان ہے۔

کانفرنس میں ناظم تحریک منہاج القرآن لاہور اشتیاق حنیف مغل، صدر علما کونسل علامہ محمد رفیق رندھاوا، حاجی امجد علی قادری، شیخ محمد حنیف قادری، ملک عابد زمان قادری، حاجی عبد الخالق قادری، حاجی محمد ارشد، اسلم طاہر، علامہ عابد نعیمی، شہباز حسین بھٹی، حاجی خالد محمود سمیت لاہور کے مختلف پی پی حلقوں سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top