کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیر اہتمام ادبی تقریبات کا آغاز

cosis

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کی بزم منہاج کے زیراہتمام طلباء کے لیے ادبی مقابلہ جات کا آغاز ہوا، جس میں پہلے روز مقابلہ حسن قرآت منعقد ہوا، جس میں اول پوزیشن قاری محمد اکرام ربانی، دوسری پوزیشن حافظ محمد اطہر اور تیسری پوزیشن حافظ محمد حامد نے حاصل کی۔

اس موقع پر پروفیسر سجاد حیدر شاہ اور سرپرست بزم منہاج پروفیسر محمد محب اللہ الازہری نے اظہار خیال کیا اور طلباء کے لیے ایسے مقابلہ جات کا انعقاد مفید قرار دیا۔ سرپرست بزم منہاج نے پروگرام میں شرکت کرنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور تقریب کے انعقاد پر بزم منہاج کے جملہ منتظمین کو مبارکباد بھی دی۔

مقابلہ حسن قرآت میں بزم منہاج کے سرپرست پروفیسر محمد محب اللہ اظہر، پروفیسر ڈاکٹر مسعود احمد مجاہد نگران بزم منہاج، پروفیسر صابر حسین نقشبندی، ڈاکٹر زہیر احمد صدیقی، پروفیسر کاشف بھٹی اور پروفیسر سجاد حیدر نے بھی موجود تھے۔

پروگرام میں کالج آف شریعہ کے اساتذہ کرام نے جیوری کے فرائض سرانجام دیئے، جن میں چیف جیوری ڈاکٹر ساجد محمود الازہری، پروفیسر حافظ خلیل الازہری اور پروفیسر طلحہ حسنات شامل تھے۔

مقابلہ قرآت میں کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے تمام طلبہ پروگرام میں شریک ہوئے، سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری بزم منہاج معظم پرویز ربانی نے انجام دیئے۔

اس سے پہلے پروگرام کا آغاز تلاوت سے ہوا اور نعتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی۔

تقریب کا اختتام دعا پر ہوا۔

cosis

cosis

cosis

cosis

cosis

cosis

cosis

cosis

cosis

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top