چکوال: جامعہ اسلامیہ مدینۃ العلم میں 114 واں ماہانہ حلقہ درود

chakwal

جامعہ اسلامیہ مدینۃ العلم مدینہ ٹاؤن چکوال میں 114 واں ماہانہ حلقہ درود شریف و محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی، جس میں مولانا عبدالستار طاہری مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس سال سے بلا تعطل اس حلقہ درود کے انعقاد کا سہرا حضرت علامہ مولانا قاری احمد رضا خان قادری رحمۃ اللہ علیہ کو جاتا ہے جن کی کاوشوں سے یہ ادارہ قائم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی روحانی محافل کا انعقاد روحانی اقدار کے احیاء کا باعث ہے۔

استقبال ربیع الاول کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے میلاد النبی کی تقاریب کو رائج کرنے اور اس پر اٹھنے والے سوالات کا مدلل جواب اور مدلل دفاع کیا۔ حضور نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عشق و محبت کو آج کی نسل کے دلوں میں اجاگر کرنے کے شیخ الاسلام کی بے مثال خدمات ہیں۔

اس سے پہلے محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ پروگرام کے اختتام پر شرکاء میں سے زوار حسین کو شیخ الاسلام کی کتاب بطور تحفہ پیش کی گئی، آخر میں دعا کے بعد تمام شرکاء کو عشائیہ پیش کیا گیا۔

chakwal

chakwal

chakwal

chakwal

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top