منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے تعلیم کے ساتھ بہترین تربیت دے رہے ہیں: ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی

تعلیم کا مقصد زندگی کو بامقصد بنانا ہے، کیا اور کیسے سیکھنا ہے؟ تعلیم یہی سکھاتی ہے: ڈاکٹر اکرم رانا

کالج آف شریعہ کے پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے کالج میں ایم فل کے نئے سیشن 22-2021ء کی کلاسز کے اجراء پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے جدید علوم میں اعلیٰ تعلیم کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے تعلیم کے ساتھ بہترین تربیت بھی دے رہے ہیں۔ فروغ علم اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی خدمات مسلمہ ہیں۔

تقریب میں ڈین فیکلٹی آف اسلامک سٹڈیز اینڈ عریبک ڈاکٹر اکرم رانا، ڈاکٹر شفاقت بغدادی، ڈاکٹر ممتاز احمد سیدیدی اور ایم فل کے دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر ممتاز الحسن نے مزید کہا کہ ادب، عمل اور کردار کے بغیر علم بے فائدہ ہے، آج کارپوریٹ تعلیمی سیکٹر اور دینی اداروں میں تعلیمی نصاب تو پڑھایا جاتا ہے مگر اخلاق اور تربیت کی کمی ہے۔ کالج آف شریعہ اور منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے علم اور تربیت کو یکجا کیا ہے۔ کالج آف شریعہ میں اعلیٰ سطحی تعلیم میں بھی سب سے زیادہ فوکس تربیت اور کردار سازی پر کیا جاتا ہے۔

طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اکرم رانا کا کہنا تھا کہ تعلیم کا مقصد ہی زندگی کو بامقصد بنانا ہے۔ تعلیم ہمیں سکھاتی ہے کہ کیا سیکھنا ہے اور کیسے سیکھنا ہے۔ تعلیم یافتہ بندے کو اپنے Potential کا پتہ ہوتا ہے۔ اپنا Plan of action یعنی عمل کی منصوبہ بندی واضح ہوتی ہے اور وہ اپنے خیالات پر مکمل طور پر عبور رکھتا ہے اور سماج کے بہتری کیلئے ہر وقت مصروفِ عمل ہوتا ہے۔ اپنے لئے خدمت کے مواقع ڈھونڈتا ہے کہ لوگوں کی خدمت کیسے کی جائے۔

اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی اظہار خیال اور کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے تعلیمی میدان میں اسلام اور اسلاف کی عظیم اخلاقی، روحانی اور تعلیمی روایات کا احیاء کیا ہے۔ منہاج القرآن اتحاد امت کی داعی تحریک ہے۔ منہاج القرآن نے بامقصد تعلیم کے لیے تعلیم و تربیت کے مثالی ادارے قائم کیے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top