ماہ ربیع الاول کی آمد پر منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چراغاں
ماہ ربیع الاول کی آمد اور میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر خوبصورت چراغاں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ماہ ربیع الاول کی آمد پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ، مینارۃ السلام گوشہ درود، جامع شیخ الاسلام، القادریہ ہاؤس، کالج آف شریعہ اور ملحقہ عمارات نہایت خوبصورت چراغاں کیا گیا ہے۔
ماہ ربیع الاول کی آمد پر تحریک منہاج القرآن کے مرکز پر خصوصی طور پر ہر سال نہایت خوبصورت چراغاں کیا جاتا ہے۔ اس سال بھی مرکزی سیکرٹریٹ کی بلڈنگ، چار دیواری، گوشہ درود کی بلڈنگ مینارۃ السلام اور جامع مسجد منہاج القرآن کو درودیوار کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔
دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر یکم ربیع الاول سے 11 ربیع الاول تک روزانہ نماز عشاء کے بعد ضیافت میلاد کی خصوصی محافل کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول کی خصوصی محافل، علاقائی سطح پر میلاد جلوس کے انعقاد کے علاوہ 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب مینار پاکستان لاہور میں عالمی میلاد کانفرنس کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔
مرکزی سیکرٹریٹ
مینارۃ السلام گوشہ درود
جامع شیخ الاسلام
یادگارشہدائے ماڈل ٹاؤن
القادریہ ہاوس
تبصرہ