منہاج القرآن کے زیراہتمام ”ضیافت میلاد“ کا سلسلہ جاری

محبت رسول ﷺ ایمان کی بنیاد ہے: علی وقار قادری
تقریب کے اختتام پر ناظم امور خارجہ جی ایم ملک نے ڈاکٹر عبد القدیر خان کیلئے دعا کروائی
12 اکتوبر منگل کو کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام ضیافت میلاد ہو گی

منہاج القرآن کے زیراہتمام ”ضیافت میلاد“ کا سلسلہ جاری

لاہور (11 اکتوبر 2021) ماہ ربیع الاول اور جشن میلاد مصطفی ﷺ کی خوشی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہورمیں یکم ربیع الاول سے 11 ربیع الاول تک ”ضیافت میلاد اور محفل میلاد مصطفی ﷺ“ کا سلسلہ جاری ہے۔ معروف مذہبی سکالر اور منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے ڈائریکٹر علی وقار قادری نے ”محبت رسول ﷺ“ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبت رسول ﷺ ایمان کی بنیاد، جوہر ایمان اور حقیقت ایمان ہے۔ حضور اکرم ﷺ کا ارشاد ہے کہ ”تم میں سے کوئی شخص مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ میں اس کے نزدیک اس کی اولاد، والدین اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں“۔ تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری محبت و مؤدت رسول ﷺ کی تعلیمات کو عام کر رہے ہیں اور نوجوانوں کے دلوں کو عشق مصطفی ﷺ سے روشن کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں صدی اللہ رب العزت نے سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں کو نمایاں کرنے کیلئے تحریک منہاج القرآن کو خدمت کی سعادت بخشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جذبہ محبت کے فروغ کیلئے میلاد النبی ﷺ کی محافل کا انعقاد بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان کی طرف سے عشرہ سیرت النبی ﷺ منانے کے اقدام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریاست پاکستان کے ذمہ دار چاہتے ہیں کہ پاکستان پُرامن اور خوشحال ریاست بن جائے تو پھر تعلیمی نصاب کی کوئی کتاب ذکر مصطفی ﷺ سے خالی نہیں ہونی چاہیے۔

ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک نے اختتامی دعا کرائی اور ڈاکٹر عبد القدیر خان کے درجات کی بلندی کیلئے بھی دعا کروائی گئی۔ ضیافت میلاد کی تقریب میں ڈائریکٹر ایڈمن منہاج القرآن جواد حامد، ناظم امتحانات نظام المدارس پاکستان عین الحق بغدادی، ڈاکٹر محمد یعقوب و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

دریں اثناء 12 اکتوبر منگل کو کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام ضیافت میلاد و محفل میلاد النبی ﷺ کا اہتمام کیا جائے گا۔ کالج آف شریعہ کے اساتذہ، طلبہ سمیت نامور قرآء و نعت خوان ضیافت میلاد میں شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top