ضیافت میلاد علی وقار قادری کا خطاب، محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لیے فاتحہ خوانی
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ ضیافتِ میلاد میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لیے فاتحہ خوانی ہوئی۔ اس موقع پر جی ایم ملک نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے بلندی درجات کے لیے دعا کرائی۔ ضیافت میلاد میں علامہ حافظ وقار قادری نے میلاد مصطفیٰ کے موضوع پر خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام یکم ربیع الاول سے ضیافت میلاد کا سلسلہ جاری ہے۔ روزانہ شب نماز عشاء کے بعد ضیافت میلاد کا انعقاد ہوتا ہے۔ ماہِ ربیع الاول کی آمد اور جشن میلاد مصطفیٰ ﷺ کی خوشی میں مرکزی سیکرٹریٹ پر ضیافتِ میلاد کا خصوصی اہتمام گزشتہ کئی سالوں سے کیا جارہا ہے۔
ہفتہ کی شب منعقدہ ضیافت میلاد میں ڈائریکٹر نظامتِ امورِ خارجہ جی ایم ملک، ناظم ایڈمن جواد حامد، عین الحق بغدادی بغدادی، ڈاکٹر محمد یعقوب اور دیگر قائدین موجود تھے۔
اس سے پہلے ضیافت میلاد کے پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت خوانی سے ہوا۔ آخر میں شرکاء کو ضیافت میلاد بھی پیش کی گئی۔
تبصرہ