ایوان قائد پر ضیافت میلاد کا انعقاد

Milad feast at Ewan e Quaid

عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے 19 اکتوبر 2021 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی طرف سے ایوانِ قائد پر محفلِ نعت اور ضیافت میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ ضیافتِ میلاد میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، بیرسٹر عامر حسن، مسیحی راہنما ڈاکٹر مجید ایبل سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، عہدیداران و کارکنان اور اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

محفلِ میلاد النبی ﷺ کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری اللہ بخش نقشبندی نے حاصل کی اور حسّانِ منہاج محمد افضل نوشاہی اور شہزاد برادران نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

Milad feast at Ewan e Quaid

اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکاء کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت کی خوشی دنیا کی سب سے بڑی خوشی ہے۔ آپ کے میلاد کی خوشیاں جس قدر کی جائیں کم ہیں۔ انہوں نے مینارِ پاکستان پر منعقدہ عظیم الشان میلاد کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر تحریک منہاج القرآن کے عہدیداروں اور کارکنان کو مبارکباد دی۔

ضیافت میلاد میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، نائب ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رفیق نجم، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی، ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد، ڈائریکٹر ایف ایم آر آئی محمد فاروق رانا، ڈائریکٹر انٹرفیتھ سہیل رضا، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان سید امجد علی شاہ، ڈائریکٹر پبلی کیشنز حاجی منظور حسین قادری، آئی ٹی منیجر محمد ثناء اللہ، ڈائریکٹر آغوش کرنل (ر) محمد مبشر، چودھری محمد شریف، حافظ غلام فرید، چودھری عرفان یوسف، شہزاد خاں، اشتیاق حنیف مغل ،میاں ممتاز، حاجی محمد سلیم، راجہ زاہد محمود، صاحبزادہ انوار اختر ایڈووکیٹ، ڈاکٹر خرم شہزاد، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، ڈاکٹر شاہد سرویا، شفقت اللہ قادری، انجینئر محمد سلیم، ڈاکٹر مختار عزمی، سعید عالم، سدرہ کرامت، ام حبیبہ سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

Milad feast at Ewan e Quaid

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ انسانیت کے لیے سراپا رحمت بن کر آئے ہیں۔ آپ ﷺ اللہ تعالیٰ کی نعمتِ عظمیٰ ہیں اور آپ کے میلاد کا جشن بھی اسی شان سے منائے جانے کا مستحق ہے۔ انہوں نے شرکاء ضیافت کو خوش آمدید کہا اور عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد دی۔

تقریب کے اختتام پر چیئرمین سپریم کونسل اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے قائدین و کارکنان سے فرداً فرداً ملاقات کی۔

Milad feast at Ewan e Quaid

Milad feast at Ewan e Quaid

Milad feast at Ewan e Quaid

Milad feast at Ewan e Quaid

Milad feast at Ewan e Quaid

Milad feast at Ewan e Quaid

Milad feast at Ewan e Quaid

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top