حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کو تفسیر قرآن مکمل کرنے پر محمد لطیف الحسن (کامل جامعہ نظامیہ حیدرآباد دکن) کا ھدیہ تبریک و تشکر

Dr Tahir ul Qadri ko Tafseer e Quran per Mubarakbad

قطب الزماں، مجددِ رواں صدی، حجۃ المحدثین، عمدۃ المفسرین حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی خدمتِ عالیہ میں تفسیرِ قرآن مکمل کرنے پر ھدیہ تبریک و تشکر

فضلِ مولا اور طفیلِ سیدِ اَکوان ہے
صدقۂ حسنین، زہراء، حیدرِ ذیشان ہے

صد مبارک سیدی و مرشدی طاہر پیا
آپ کے حصہ میں خدمتِ قرآن ہے

سولہ جلدوں کی لکھی تفسیرِ مبسوط آپ نے
بالیقیں یہ اُمتِ مرحوم پر اِحسان ہے

پھر خلاصہ پانچ جلدوں کا لکھا ہے معتبر
کارنامہ سیدی واللہ عظیم الشان ہے

نزد جو ہوتا تو قدموں میں پڑے رہتا ترے
دور سے ہی سیدی دل جان سب قربان ہے

آپ کو مولا رکھے ہر دم سلامت سیدی
بس یہی اِک آرزو ناچیز کی ہر آن ہے

اِس لطیفِؔ بے نوا پر کیجیے چشمِ کرم
سیدی یا مرشدی بس ایک ہی اَرمان ہے

حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی جانب سے شب میلاد منعقدہ عالمی میلاد کانفرنس 2021ء میں تکمیلِ تفسیرِ قرآن کے اِعلان کے فوری بعد یہ کلام خاک پاے شیخ الاسلام محمد لطیف الحسن بن مولانا محمد مستان شریف نوری (کامل جامعہ نظامیہ حیدرآباد دکن) نے تحریر کیا۔ [12 ربیع الاول 1443ھ بروز منگل]

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top