منہاج القرآن ڈنمارک کے زیراہتمام محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد

Mahfil e Milad in Denmark by Minhaj ul Quran

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام سٹار ایونٹ شادی ہال میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ محفلِ میلاد میں ڈنمارک میں پاکستانی سفیر اور ڈینش پارلیمنٹ کے ممبر سکندر صدیق سمیت مسلم کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

محفلِ میلاد کے پہلے سیشن میں منہاج سکول آف اسلامک سائنسز کے تینوں کیمپسز سے بچوں نے تلاوت، نعت اور تقاریر پیش کیں۔ نقابت کے فرائض علامہ عتیق احمد، علامہ ظہیر احمد اور علامہ ابرار ظفر نے ادا کیے۔

دوسرے سیشن کا آغاز قاری محمد ندیم اختر کی تلاوت سے ہوا۔ امیر تحریک ڈنمارک شیخ اشفاق احمد نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔ انگلینڈ سے سے آئے ہوئے نعت خواں حشمت خان نقشبندی اور شہباز حسن قادری نے اپنے مخصوص اور خوبصورت انداز میں بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ محمد حمزہ یوسف نے سیرت النبی ﷺ کی اہمیت ڈینش زبان میں بیان کرتے ہوئے شیخ الاسلام کی کتاب ’نبی کریم ﷺ کی شخصیت کا خاکہ‘ پہ بات کی جس کا حال ہی میں ڈینش زبان میں ترجمہ کیا گیا ہے۔

حال ہی میں الازہر یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرنے والے منہاج القرآن ڈنمارک کے سکالر ڈاکٹر محمد ادریس الازہری نے اپنے مقالے کے اہم نکات پیش کیے۔ علامہ حافظ محمد سعید چشتی نے اردو زبان میں میلاد النبی ﷺ کی اہمیت پر خطاب کیا۔

Mahfil e Milad in Denmark by Minhaj ul Quran

اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے صدر ڈاکٹر عرفان ظہور احمد نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سولہ ضخیم جلدوں پر مشتمل اور بیس سال میں مکمل ہونے والی عربی زبان میں تفسیرِ قرآن کی تکمیل پر منہاج القرآن ڈنمارک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو مبارکباد پیش کرتی ہے اور یہ امر نہایت خوش آئند ہے کہ پانچ جلدوں پر مشتمل اس تفسیر کا نہ صرف ملخص تیار ہوچکا ہے بلکہ جلد ہی اس کے اردو اور انگریزی تراجم بھی تیار ہو جائیں گے۔

محفل کے اختتام پر میلاد النبی ﷺ کا کیک کاٹا گیا اور مہمانوں کو ضیافت میلاد پیش کی گئی اور دعا کے ساتھ محفل کا اختتام ہوا۔

Mahfil e Milad in Denmark by Minhaj ul Quran

Mahfil e Milad in Denmark by Minhaj ul Quran

Mahfil e Milad in Denmark by Minhaj ul Quran

Mahfil e Milad in Denmark by Minhaj ul Quran

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top