ڈبلن: منہاج القرآن کے زیراہتمام محفل میلادالنبیؐ

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے نائب صدر رضوان احمد طور کی رہائش گاہ پر ایک پرنور اور روحانی محفل میلاد النبیؐ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سفارتخانہ ڈبلن کے ہیڈ آف چانسری شہزاد نوشیروانی مہمان خصوصی تھے۔ محفل میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے کارکنان و بستگان کے علاوہ آئرلینڈ کی اہم شخصیات اور عشاقان مصطفیؐ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

محفل میں تحریک منہاج القرآن آئر لینڈ کے صدر وسیم بٹ نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے میلادالنبیؐ کی مبارک باد دی اور پوری دنیا اور بالخصوص آئرلینڈ میں تحریک منہاج القرآن کے کام کے بارے آگاہ کیا ۔

محفل کا باقاعدہ آغاز حافظ تنویر حسین نے تلاوت قرآن مجید سے کیا، ڈاکٹر گلزار احمد اور جنید خالد نے حضور نبی اکرمؐ کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیے جب کہ اس محفل کی نقابت کے فرائض محی الدین نے ادا کیے۔ علامہ محمد عدیل نے میلاد پاک کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرمؐ کی ولادت پاک کی خوشی منانا ایک مستحسن اور جائز عمل ہے جو اللہ پاک کی بارگاہ میں بہت عزیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیرت طیبہ اور جذبہ محبت رسولؐ کے فروغ کے لیے محافل میلاد کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

ہیڈ آفس چانسری شہزاد نوشیروانی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ عید میلاد النبیؐ کا تہوار تمام امت مسلمہ کے لئے بڑی خوشی و مسرت کا حامل مہینہ ہے جس سے ہماری قلبی و روحانی نسبت ہے تمام امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستانی عوام اسے نہایت جوش و جذبہ سے مناتے ہیں لیکن اس سال حکومتی سطح پر بھی اسے منایا گیا جو قابل تحسین ہے اور پھر دیار غیر میں تارکین وطن اس دن کو جس روحانی جوش و جذبہ اور محبت سے مناتے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کو اس محفل کے انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی۔

آخر میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے نائب صدر رضوان احمد طور نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تمام شرکائے محفل نے کھڑے ہو کر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔ اس موقع پر تمام امت مسلمہ اور وطن عزیز پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و تندرستی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اختتام پر حاضرین کی تواضع ضیافت میلاد سے کی گئی۔

رپورٹ: وسیم بٹ، ڈبلن

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top