منہاج القرآن نارنگ منڈی کے زیراہتمام محفل میلاد

منہاج القرآن

منہاج القرآن نارنگ منڈی کے زیراہتمام محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلاد مصطفیٰ کائنات انسانی کے لیے پیغام رحمت ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات گرامی سراپا رحمت ہیں۔ منہاج القرآن نے دنیا بھر میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت پر میلاد منانے کو عام کر دیا ہے۔

محفل میں منہاج القرآن نارنگ منڈی کے عہدیداروں، علامہ محمد وسیم قادری اور علاقہ بھر سے شرکاء بھی موجود تھے۔

منہاج القرآن

منہاج القرآن

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top