کینیڈا: ’’ﷺMercy to Humanity Muhammad‘‘ کانفرنس میں شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری کا خطاب

Humanity-Muhammad-Conference

منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا اور مسلم یوتھ لیگ کینیڈا کے زیراہتمام منعقدہ ’’حضور نبی اکرم ﷺ انسانیت کیلئے باعث شفقت و رحمت (ﷺMercy to Humanity Muhammad)‘‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جگر گوشۂ حضور شیخ الاسلام شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حضور ﷺ کو کائنات کے لئے سراپائے شفقت و رحمت بنا کر بھیجا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رحمۃ للعالمین ہیں۔ حضور ﷺ کی تخلیق اس کائنات کا عظیم معجزہ ہے۔ آپ ﷺ کی سیرت پر عمل کر کے ہم دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

Mercy to Humanity Muhammad Conference by Muslim Youth League Canada

کانفرنس کا انعقاد مسسی ساگا کے Living Arts Centre (RBC Theatre) میں کیا گیا، اور یہاں تاریخ میں پہلی بار میلاد النبی ﷺ کا باقاعدہ پروگرام ہوا میئر برامپٹن Patrick Brown مہمان خصوصی تھے جبکہ ایم پی سلمیٰ زاہد (Scarborough centre)، ایم پی شفقت علی (Brampton Centre)، ایم پی پی کلید رشید (Streetsvill Mississauga)، منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے صدر خواجہ کامران رشید، عبدالرؤوف قمر، ارشد بھٹی، علی شاہ، اویس اقبال، وقاص گوندل، اکبر وڑائچ اور ڈاکٹر احسان وڑائچ نے کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔

شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے منہاج یوتھ لیگ کینیڈا کے صدر شیخ عبداللہ راجہ اور ان کی ٹیم کو نہایت شاندار پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

کانفرنس میں کینیڈا بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی کی معزز شخصیات، مفکرین، اسکالرز، نوجوانوں اور مردوخواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کانفرنس کے انعقاد پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا اور مسلم یوتھ لیگ کینیڈا کے اس اقدام کو سراہا۔

Mercy to Humanity Muhammad Conference by Muslim Youth League Canada

Mercy to Humanity Muhammad Conference by Muslim Youth League Canada

Mercy to Humanity Muhammad Conference by Muslim Youth League Canada

Mercy to Humanity Muhammad Conference by Muslim Youth League Canada

Mercy to Humanity Muhammad Conference by Muslim Youth League Canada

Mercy to Humanity Muhammad Conference by Muslim Youth League Canada

Mercy to Humanity Muhammad Conference by Muslim Youth League Canada

Mercy to Humanity Muhammad Conference by Muslim Youth League Canada

Mercy to Humanity Muhammad Conference by Muslim Youth League Canada

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top