نظامتِ تربیت کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ، گوشہ درود موبائل ایپ کا افتتاح

گوشہ درود موبائل ایپ

تحریک منہاج القرآن کے نظامتِ تربیت کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پزیر ہو گئی، اختتامی سیشن میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹرحسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید ذرائع ابلاغ اسلام اور تحریک کی فکر کو عام کرنے اور عامۃ الناس تک پہنچانے کیلئے کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں، لہذا ہمیں دور جدید کے تمام تر ذرائع ابلاغ کو بروئے کار لاتے ہوئے اسلام کا پیغام امن و رحمت اور پیغام محبت لوگوں تک پہنچانا چاہئیے۔

اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گوشۂ درود کی موبائل ایپلیکیشن کو ڈاؤن لوڈ کرکے اس کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔ گوشۂ درود کی ایپ get.gosha-e-durood.com سے ڈاون لوڈ کی جا سکتی ہے۔

ورکشاپ میں نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈی نیشن انجینئر ڈاکٹر محمد رفیق نجم نے شرکاء کو فیلڈ ورک کے حوالہ سے گائیڈ لائن دی اور ہر ضلع کے کام کو مثبت اور پروفیشنل انداز میں آگے بڑھانے کیلئے نظامت دعوت کی طرف سے تیار کردہ فائل دی گئی۔

علامہ منہاج الدین قادری نے اوصاف قیادت کے موضوع پہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیادت کا بنیادی مقصد انسانوں کی درست رہنمائی اور ان کے مسائل کا آسان حل فراہم کرنا ہوتا ہے۔ باشعور، باصلاحیت اور دیانت دار قیادت نہ صرف انسانی مسائل کے حل میں ہمیشہ مستعدد و سرگرم رہتی ہے بلکہ معاشرے کی خوشحالی امن اور ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

نائب ناظم اعلیٰ دعوت پروفیسر محمد سلیم چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے اضلاع کی سطح پہ کونسلز اور نظامتیں بنانے پہ زور دیتے ہوئےکہا کہ جب آپ کام کو تقسیم کر لیتے ہیں تو اس کے نتائج بہت بہتر انداز میں آنا شروع ہوجاتے ہیں۔

آخر میں انجینئر محمد رفیق نجم نے تربیتی ورکشاپ کی رپورٹ اور ڈائریکٹر ٹریننگ علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے سابقہ ٹریننگ سیشنز کی رپورٹ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹرحسن محی الدین قادری کو پیش کی۔ چیئرمین سپریم کونسل نے تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پر نظامت تربیت، نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن و جملہ منتظمین کو خصوصی مبارکباد دی۔

دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ میں شمالی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر زون اور تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

گوشہ درود موبائل ایپ

گوشہ درود موبائل ایپ

گوشہ درود موبائل ایپ

گوشہ درود موبائل ایپ

گوشہ درود موبائل ایپ

گوشہ درود موبائل ایپ

گوشہ درود موبائل ایپ

گوشہ درود موبائل ایپ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top