گوجرانوالہ: میلادِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا خطاب

Dr Hassan Qadri

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گوجرانوالہ میں میلادِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقا کریم ﷺ کی سچی محبت کی نشانی یہ ہے کہ آپﷺ کی تعلیمات پہ عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ محبت مصطفیٰ ﷺ کا مطلب یہ ہے کہ بندہ حضور ﷺ کا مطیع بھی ہو، حضور ﷺ کا فرمانبردار بھی ہو اور سنت مصطفیٰ ﷺ پہ چلنے والا بھی ہو، سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کو اپنانے والا بھی ہو اور حضور ﷺ کے اقوال کے مطابق زندگی بسر کرنے والا بھی ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ منہاج القرآن، اطاعت مصطفیٰ، نسبت مصطفیٰ، وارفتگی مصطفیٰ ﷺ کی تحریک ہے۔ آج حضور ﷺ کی سیرت و کردار کو اپنی زندگیوں کا اوڑھنا بچھونا بنانے کی ضرورت ہے۔ آج اس حیات کو زندہ کر دینے کی ضرورت ہے جو حضورﷺ عطاء کرگئے۔ نسبتِ مصطفیٰﷺ سے جڑ جائیں اور اپنی زندگیوں میں اطاعتِ مصطفیٰﷺ،ادب مصطفیٰﷺ، توقیرِ مصطفیٰ ﷺ کو مضبوط کرتے چلے جائیں۔ یہی پیغام ہے جو حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی تحریک نگر نگر گلی گلی پہنچا رہی ہے۔

کانفرنس میں ہزاروں عشاقانِ مصطفیٰ ﷺ مرد و خواتین کی شرکت۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں علمائے کرام، مشائخ اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے ذمہ داران اور کارکنان (مرد و خواتین) کی بڑی تعداد کانفرنس میں موجود تھی۔
اس موقع پر راجہ زاہد محمود، میاں ریحان مقبول، ملک کرامت، ملک فاروق احمد، ڈاکٹر منیر احمد ہاشمی، عمران علی ایڈوکیٹ، رحیم رزاق، ریاست علی چدھڑ، حاجی سرفراز، علامہ سید عابد علی مشہدی، پروفیسر عبدالمجید، سید محمود الحسن شاہ، حسن طاہر، اسد گوندل، ڈاکٹر شفاقت علی مہر، افضل گجر، رانا وقاص قادری، زاہد نواز، طلحہ اور منہاج القرآن ویمن لیگ سے سدرہ کرامت، ام حبیبہ اسمٰعیل، انیلہ الیاس ڈوگر، حریرہ بابر بھی کانفرنس میں شریک ہوئیں۔

اس سے پہلے گوجرانوالہ پہنچنے پر چیئرمین سپریم کونسل کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ چیئرمین سپریم کونسل نے کانفرنس کے شاندار انعقاد پر تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان کو مبارک باد دی۔

Dr Hassan Qadri

Dr Hassan Qadri

Dr Hassan Qadri

Dr Hassan Qadri

Dr Hassan Qadri

Dr Hassan Qadri

Dr Hassan Qadri

Dr Hassan Qadri

Dr Hassan Qadri

Dr Hassan Qadri

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top