گوجرہ: منہاج القران تاجدار کائناتﷺ کے عشق و محبت کی داعی تحریک ہے: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا ’’جشنِ آمد رسولﷺ‘‘ کانفرنس سے خطاب
تحریک منہاج القران گوجرہ کے زیراہتمام چک نمبر 284 ج ب راجپوت نگر میں منعقدہ ’’جشنِ آمد رسولﷺ کانفرنس‘‘ میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القران تاجدار کائناتﷺ کے عشق ومحبت کی داعی تحریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دور میں اگر ہمیں تاجدار کائنات ﷺ کی شفاعت، کرم، واسطہ اور وسیلہ چاہیے تو ہمیں اپنے اعمال اور اخلاق سنوارنے ہوں گے، اپنے فرائض و واجبات کی پابندی کرنی ہوگی، اپنا جھوٹا تکبر توڑنا ہوگا، شخصیت میں نرمی، عاجزی اور انکساری اور حضورﷺ کے عاشقوں والی خصوصیات پیدا کرنی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ آقا علیہ الصلوۃ والسلام کے دین کی نوکری اور اللہ کی مخلوق کی خدمت کرنی پڑے گی، ان تمام امور کے ساتھ اپنی دعاؤں کو طاقتور کرنا ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ منہاج القرآن قرآن کے حقیقی فکر کی امین اور آقا علیہ الصلوۃ والسلام کے دین کی داعی، انسانیت کی خدمت، اولیاء اللہ کے ساتھ محبت کو فروغ دینے والی تحریک ہے۔ حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی صورت میں اللہ پاک نے ہمیں ایک عظیم رہنما اور قائد عطاء کیا، اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ان سے وابستہ ہوکر ان کی فکر کو سمجھ کر ان کا پیغامِ اَمن و محبت گھر گھر پہنچائیں۔
کانفرنس میں علامہ محمد ادریس رانا، میاں ریحان مقبول، میاں کاشف محمود، حافظ ربنواز انجم، صاحبزادہ صبغت اللہ قادری، قاری ریاست علی چدھڑ، رحیم رزاق، رانا شاھد چیئرمین، محمد اقبال طاہر، محمد شاہد، قاری عبدالقدیر، راناطاہر سلیم، قیصر عباس، خالد بھٹی، انجینئر خالد حفیظ بھٹہ، ڈاکٹر شفقت محمود، رانا ذوالفقار علی، رانا محمد شاہد اینڈ برادرز، محمد فاروق عالم، محمداقبال، حسین علی، محمد ثاقب، راناحسن علی، سہیل شاد، علامہ محمد رفیق، محمد ارشد، پروفیسر محمد لطیف اور پروفیسر ممتا ز احمد بھی شریک تھے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے پروگرام کے کامیاب اور شاندار انعقاد پر تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے ذمہ داران و کارکنان کو خصوصی مبارکباد دی اور اختتام پر خصوصی دعا فرمائی۔
گوجرہ پہنچنے پر استقبال
تبصرہ