منہاج یونیورسٹی لاہور کا سالانہ کانووکیشن 5 دسمبر کو ہو گا

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری مہمان خصوصی ہونگے

لاہور (4 دسمبر2021) منہاج یونیورسٹی لاہور کا سالانہ کانووکیشن 5 دسمبر بروز اتوار10 بجے دن ہمدرد چوک ٹاؤن شپ لاہور میں منعقد ہو گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری مہمان خصوصی ہونگے۔ ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور، پارلیمانی سیکرٹری منسٹری آف فیڈرل ایجوکیشن وجیہہ اکرم خصوصی شرکت کرینگی۔ ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، فکیلٹی ممبران، اساتذہ و طلبہ شرکت کریں گے۔ کانووکیشن میں پی ایچ ڈی، ایم فل، ایم ایس سی، بی ایس کے طلباء کو ڈگریاں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو میڈلز، شیلڈز و دیگر انعامات دئیے جائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top