منہاج القران ملائیشیا کے وفد کا سری لنکن ہائی کمشن کا دورہ، سانحہ سیالکوٹ پر اظہارِ تعزیت

MQI Malaysia leaders meets Dilani Weerkoon Sri Lankan Ambassador

منہاج القران انٹرنیشنل ملائیشیا کے ایک اعلی سطحی وفد نے ملائیشیا میں سری لنکن ہائی کمشن کا دورہ کیا اور ہائی کمشنر ڈیلانی ویرکون (Dilani Weerkoon) سے ملاقات کی۔ وفد میں منہاج القران انٹرنیشنل ملائیشیا کے صدر عبد الرسول بھٹی، سیکرٹری جنرل علی رضا اور دیگر شریک تھے۔ وفد نے سانحہ سیالکوٹ میں سری لنکن شہری آنجہانی پریانتھا کمار کے بہیمانہ اور سفاکانہ قتل پر سری لنکا کی حکومت اور عوام سے تعزیت اور دکھ کا اظہار کیا۔ وفد نے ہائی کمشنر کو بتایا کہ مسلمان رحمت عالم ﷺ کے ماننے والے ہیں، اسلام امن و محبت کا دین اور سراپا رحمت ہے، جو غیرمسلم اقلیتوں کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔ قتل و غارتگری، تشدد اور دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اس موقع پر سری لنکن ہائی کمشنر نے بتایا کہ اس سانحے سے سری لنکا کے عوام سوگوار اور دکھی ہیں، مگر دین اسلام اور پاکستانیوں کے لئے نفرت کے جذبات نہیں ہیں۔ حکومت پاکستان نے جس طرح حادثے کے فوراً بعد متشدد ہجوم کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا وہ قابل ستائش ہے۔ وفد نے ہائی کمشنر کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی اسلامی تعلیمات، مسلم مسیحی تعلقات، اقلیتوں کے حقوق اور دہشت گردی کے خلاف فتویٰ سمیت مختلف موضوعات پر لکھی گئی کتب کا تحفہ پیش کیا۔ ہائی کمشنر نے وفد کی آمد پر تعزیت پر وفد کے ارکان کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top