ٹریڈرز ایسوسی ایشن وحدت روڈ کا وفد آج منہاج القرآن سیکرٹریٹ کا دورہ کرے گا

minhaj ul quran

لاہور (15 دسمبر2021) ٹریڈرز ایسوسی ایشن وحدت روڈ کے صدر محمد فیاض چودھری کی قیادت میں تاجر رہنماؤں کا 10 رکنی وفد آج 15 دسمبر بدھ کو سہ پہر2 بجے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کرے گا۔ تاجر رہنماعوامی تاجر اتحاد پاکستان کے چیئرمین حاجی محمد اسحاق، صدر الطاف رندھاوا، سیکرٹری جنرل راشد چودھری و دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

وفد تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں قائم گوشہ درود، جامع شیخ الاسلام، فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ای لرننگ، نظام المدارس پاکستان سمیت مختلف شعبہ جات کا دورہ کرے گا۔ تاجر رہنماؤں کے وفد میں چودھری شوکت علی، میاں ثاقب، محبوب عالم، نثار خان و دیگر شامل ہونگے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top