تاجر رہنماؤں کے وفدکا منہاج القرآن سیکرٹریٹ کا دورہ

minhaj ul quran

ٹریڈرز ایسوسی ایشن وحدت روڈ اور ٹریڈرز ایسوسی ایشن مسلم ٹاؤن کے عہدیداران و تاجر رہنماؤں نے عوامی تاجر اتحاد کی دعوت پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ ٹریڈرز ایسوسی ایشن وحدت روڈ کے صدر محمد فیاض چودھری کی قیادت میں تاجر رہنماؤں نے ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، چیئرمین عوامی تاجر اتحاد حاجی محمد اسحاق، صدر الطاف رندھاوا، سیکرٹری جنرل راشد چودھری و عوامی تاجر اتحاد لاہور کے صدر نوید بٹ دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔

وفد نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں قائم گوشہ درود، جامع شیخ الاسلام، فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ای لرننگ، نظام المدارس پاکستان سمیت مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر تاجر رہنماؤں نے تاجر برادری سے جڑے مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی۔

خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے تاجروں کا تحفظ اور انکے مسائل حل کرنا ناگزیر ہے۔ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ٹریڈرز ایسوسی ایشن وحدت روڈ کے صدر محمد فیاض چودھری نے کہا کہ فروغ امن، فرقہ واریت کے خاتمے اور فروغ علم کیلئے تحریک منہاج القرآن کی خدمات قابل رشک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں امن اور بھائی چارہ ہوگا وہاں خوشحالی ہو گی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دنیا بھر میں اسلام کا پر امن چہرہ پیش کر رہے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن جیسے ادارے ملک و معاشرے کی شان ہیں۔

عوامی تاجر اتحاد کے صدر الطاف حسین رندھاوا نے تاجر رہنماؤں کو تحریک منہاج القرآن کے فلاحی و علمی منصوبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سیکرٹری جنرل راشد چودھری نے تاجر رہنماؤں کو خوش آمدید کہتے ہوئے مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا۔ تاجر رہنماؤں کے وفد میں چودھری احمد نواز، رانا عبد الرحمان، مجاہد حسین مرزا، شہباز معراج، عبد الوحید بٹ، ملک اویس اعوان، چودھری عبد الستار، مرزا قیوم، محمد اشفاق، محمد یاسر چوہدری، اعجاز چوہدری، چودھری شوکت علی، میاں ثاقب، محبوب عالم قادری، نثار خان و دیگر شامل تھے۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top