بدعنوانی ایک معاشرتی برائی ہے جو ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے: علامہ رانا محمد ادریس

جہاں عدل کا راج قائم ہو وہاں سے کرپشن، لاقانونیت، بدامنی بھاگ جاتے ہیں
نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن کا جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب

Rana Muhammad Idrees

لاہور (17 دسمبر 2021) نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ جس معاشرے میں افراد جھوٹ نہیں بولتے، بدیانتی سے بچتے ہیں، کسی کا حق نہیں مارتے بلکہ دوسروں کے حقوق کا خیال رکھتے ہیں۔ رواداری سے کام لیتے ہیں، ایثار کا جذبہ رکھتے ہیں، معاف کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، اس معاشرے میں کبھی بھی خود غرضی پروان نہیں چڑھتی بلکہ اس معاشرے میں احساس مروت پیدا ہوتا ہے۔ جس معاشرے میں عدل کا بول بالا ہوتا ہے۔ جس معاشرے میں عدل کا راج قائم ہوجائے وہاں سے کرپشن، لاقانونیت اور بدامنی بھاگ جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ کسی بھی معاشرے سے برائیوں اور لاقانونیت کے خاتمہ میں صالح افرا د مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔ بدعنوانی ایک معاشرتی برائی ہے جو قومی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ کرپشن کرنا عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top