صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سے تاجر رہنماؤں کے وفد کی ملاقات

رزق حلال، زکوۃ کی ادائیگی اور انفاق اسلامی معیشت کی عمارت کے ستون ہیں
آغوش کمپلیکس تحفیظ القرآن ڈویلپمنٹ کونسل کی منظور ی الطاف رندھاوا سیکرٹری کوارڈینیشن مقرر
وفد میں حاجی اسحاق، راشد چودھری، عباس نقشبندی، نوید بٹ، محمد آصف و دیگر شامل تھے

minhaj ul quran

لاہور (18 دسمبر2021) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ اسلامی اقدار و تعلیمات پر یقین رکھنے والی سوسائٹی کے نظام معیشت کی عمارت کے ستون رزق حلال، زکوۃ، انفاق اور ایثار ہیں۔ غربت و افلاس کے خاتمے کیلئے ایک ذمہ داری ریاست کی ہے تو اس کے ساتھ ساتھ تاجروں، صنعتکاروں اور سوسائٹی کے متمول افراد کو بھی اس ضمن میں اپنا اسلامی، انسانی و اخلاقی کردار ادا کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی تاجر اتحاد پاکستان کے عہدیداران و رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وفد میں عوامی تاجر اتحاد کے چیئرمین حاجی میاں محمد اسحاق، مرکزی صدر الطاف حسین رندھاوا، سیکرٹری جنرل راشد چوہدری، محمد آصف، نوید بٹ، رانا منظور و دیگر شامل تھے۔ پرنسپل آغوش کمپلکس شعبہ تحفیظ القرآن محمد عباس نقشبندی، ناصر اقبال ایڈووکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اس موقع پر آغوش کمپلکس شعبہ تحفیظ القرآن کی ڈویلپمنٹ کونسل کی منظور ی دیتے ہوئے الطاف حسین رندھاوا کو سیکرٹری کوارڈینیشن کی ذمہ داریاں دیں۔ حاجی محمد اسحاق، راشد چوہدری، نوید بٹ، محمد آصف و دیگر کو ڈویلپمنٹ کونسل کا ممبر مقرر کیا گیا۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے محروم اور مجبور طبقات کی ہر ممکن مدد کے لئے ملک بھر میں آغوش آرفن کئیر ہوم، سینکڑوں اسکول، درجنوں کالجز، عالمی معیار کی یونیورسٹی و دیگر فلاحی منصوبہ جات شروع کر رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے قیام کا مقصد اور فلسفہ بھی یہی ہے کہ تمام انسانوں کے اندر انسانی ہمدردی کے جذبوں کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مخلوق اللہ تعالیٰ کا کنبہ ہے جو لوگ دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں، ان کی مدد کرتے ہیں، وہ معاشرے کے بہترین افراد اور مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اللہ کے نبی حضور اکرم ﷺ نے ایسے لوگوں کو اللہ کا دوست قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ ہمیشہ حاجت مندوں کی حاجت روائی کرتے تھے۔ ہر کلمہ گو مسلمان کو آپ ﷺ کی ان تعلیمات کو ہمیشہ پیش نظر رکھنا چاہیے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top