منہاج کالج برائے خواتین لاہور کی تربیتی نشست میں محترمہ فضہ حسین قادری کا خطاب

dr fizza hassan qadri

منہاج کالج برائے خواتین لاہور میں طالبات کے لئے دو روزہ تربیتی اعتکاف کی نشست ’’ایام الزھد والورع‘‘ کے پہلے روز محترمہ فضہ حسین قادری نے خصوصی گفتگو کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عاجزی و انکساری، قیام اللیل، ضبط نفس اور رضائے الہی کے لئے سر انجام دیئے گئے اعمال سے ہی سچی توبہ اور تزکیہ حاصل ہوتا ہے۔

تربیتی نشست کا اہتمام ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام طالبات کی روحانی و فکری تربیت کے لئے کیا گیا، جس میں محترمہ فضہ حسین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو ظاہری نقائص اور تقصیروں سے زیادہ نقصان اس کے باطنی امراض پہنچاتے ہیں، جن گناہوں کو انسان بظاہر معمولی سمجھ کر نظر انداز کرتا ہے وہ کبائر کی شکل اختیار کر لیتے ہیں اور پھر انسان کا عمل اور ایمان دونوں برباد ہو کر رہ جاتے ہیں۔ لہذا اللہ کے حضور ہمیشہ عجزو انکساری کے ساتھ سچی توبہ کرتے رہنا چاہیے، ظاہری گناہوں سے بچنے کے ساتھ ساتھ باطنی امراض سے بھی بچنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ منہاج کالج برائے خواتین جیسے تعلیمی ادارے آج کے دور میں ایک نعمت ہیں، جہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اس ادارے کی بنیاد انہی مقاصد کے حصول کے لیے رکھی کہ یہاں قدیم و جدید علوم و تربیت کو یکجا کر کے ایک تعلیم یافتہ، باشعور نسل پروان چڑھائی جا سکے جو حقیقی معنوں میں ایک مثالی اسلامی معاشرہ تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ اس کے اسلاف کی اقدار و روایات کے مطابق اس کے خدوخال نکھارے۔

آخر میں محترمہ فضہ حسین قادری نے تربیتی نشست کے کامیاب انعقاد پر پرنسپل ڈاکٹر ثمر فاطمہ وائس پرنسپلز، سٹاف ممبران اور ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ کو مبارکباد دی۔ دو روزہ اعتکاف کے پہلے روز نشست میں ڈاکٹر طاہر حمید تنولی، پروفیسر نور الزمان نوری اور ڈاکٹر جویریہ حسن نے بھی اظہار خیال کیا۔

dr fizza hassan qadri

dr fizza hassan qadri

dr fizza hassan qadri

dr fizza hassan qadri

dr fizza hassan qadri

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top