منہاج القرآن ضلع جھنگ کا ورکرز کنونشن

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن ضلع جھنگ کے زیراہتمام ظفر میرج ہال میں ضلعی ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات وسطی پنجاب علامہ رانا محمد ادریس اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہاوس کو آئندہ ورکنگ پلان کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔

ورکرز کنونشن میں رانا محمد ارشد خاں ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن نے مرکزی ضلعی پی پی اور یونین کونسلز سے تشریف لانے والے احباب کو خوش آمدید کہا۔ چوہدری محمد اشرف قادری ضلعی ناظم نے ضلع جھنگ میں تنظیمی نیٹ ورک کو مستحکم کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔

آخر میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نے صدر تحریک منہاج القرآن اکڑیانوالہ ملک نور محمد قادری صاحب کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی۔ کنونشن میں چوہدری ریاست علی چدھڑ ، چوہدری محمد اشرف قادری، حافظ محمد شکیل علامہ ،ملک نور محمد قادری اور تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top