سہیل رضا کا سردار رویل سنگھ خالصہ کے انتقال پر اظہار افسوس

interfaith relations

لاہور (31 دسمبر 2021ء) منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے ہیڈ گرنتھی گرودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب سردار رویل سنگھ خالصہ کے انتقال پر ان کے بیٹے ممبر صوبائی اسمبلی، پارلیمانی سیکرٹری برائے مذہبی و اقلیتی امور حکومت پنجاب سردار مہندر پال سنگھ اور انکے اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار رویل سنگھ خالصہ نے 40 سال گرودوارہ جنم استھان میں خدمات انجام دیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین المذاہب رواداری کیلئے سردار رویل سنگھ خالصہ کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ خدا تعالیٰ سردار رویل سنگھ خالصہ کے اہل خانہ کو یہ دکھ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top