سندھ: مورو میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ’’پیغام امن محبت‘‘ کانفرنس
تحریک منہاج القرآن مرکز کی طرف سے مورو سندھ میں ’’پیغام امن محبت‘‘ کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن سندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی نے کی۔ کانفرنس میں مرکزی ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں پنجاب سے آئے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے علمی و اصلاحی اور دینی و ملی کردار پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک کے قائد و بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے دنیا بھر میں بین المذاہب اور بین المسالک سمیت ہر طبقہ فکر میں امن و محبت کا پیغام دیا جاتا ہے۔
منہاج القرآن مورو کے عہدیداران میں ناظم منہاج القرآن مورو منظور احمد حب، نائب صدر محمد عمر میمن، سجاد احمد میمن،عدنان احمد قریشی الطاف حسین میمن، مصطفیٰ کریم اور ایم ایس ایم کے عہدیداران و ورکرز بھی کانفرنس میں شریک ہوئے۔
پروگرام کی کمپیئرنگ کے فرائض سعید احمد میمن صدر تحریک منہاج القرآن نے ادا کیے،
تبصرہ