جرمنی، ڈنمارک، ہانگ کانگ: قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی کی صاحبزادی مرحومہ کے لیے دعائیہ تقاریب

منہاج القرآن اسلامک سنٹر ڈنمارک، جرمنی اور ہانگ کانگ کے زیراہتمام تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقاریب اور محافل کا انعقاد ہوا۔

میونخ

Syyedna Tahir Ala ud Din

منہاج القران انٹرنیشنل میونخ جرمنی کے زیراہتمام حضور قدوة الاولياء پیر سیدنا طاہر علاؤالدین القادری البغدادی رضی اللہ عنہ کی لخت جگر کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کیلئے محفل ایصال ثواب منعقد ہوئی، جس میں قرآن خوانی بھی ہوئی۔ اس موقع پر علامہ سید فرحت حسین شاہ بخاری ڈائریکٹر منہاج القران میونخ نے خصوصی دعا کرائی۔ اس سے پہلے محفل میں تلاوت کلام مجید اور درود و سلام بھی پڑھا گیا۔ محفل میں لوگوں کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی۔

دریں اثناء منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام دعائیہ تقاریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ذمہ داران اور رفقاء و وابستگان اور عقیدت مندوں نے صاحبزادی مرحومہ کے اِنتقال پر گہرے دکھ کا اظہار اور ان کے لئے بلندی درجات کی دعائیں کیں۔

اللہ رب العزت حضور قدوۃ الاولیاءؓ کی شہزادی کو سیدۂ کائنات سلام اللہ علیہا کی چادرِ تطہیر کے سائے میں اعلی علیین میں اَرفع ‏درجات سے نوازے اور خانوادۂ غوث الوریٰ کو صبر جمیل عطا فرمائی۔

Syyedna Tahir Ala ud Din

Syyedna Tahir Ala ud Din

Syyedna Tahir Ala ud Din

Syyedna Tahir Ala ud Din

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top