ہانگ کانگ: قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی کی صاحبزادی مرحومہ کے لیے دعائیہ تقریبات

minhaj ul quran

منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام 2 جنوری 2022ء کو بعد نماز ظہر منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ، چھنگ یئی اور سن پوکنگ میں تحریک منہاج کے روحانی سرپرست قدوۃ الاولیاء حضور پیر سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کی صاحبزادی بی بی جان مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں منہاج القرآن کے اراکین، طلباء اور عوام الناس نے شرکت کی۔

دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی نے حضور پیر سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کے منہاج القرآن پر روحانی فیوض و برکات پر روشنی ڈالی اور ان کی صاحبزادی کی رحلت پر پورے خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ تقاریب کے اختتام پر مرحومہ کی بلندی درجات کے لئے دعا کی گئی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top