کوئٹہ: راجہ زاہد محمود کی علمی نشست میں شرکت

minhaj ul quran

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود نے کوئٹہ آمد پر مقامی خانقاہ و مسجد میں ایک مختصر علمی نشست میں شرکت کی۔ اس نشست میں انہوں نے مولانا حبیب احمد قادری مدظلہ کے فرزند ارجمند مولانا مختار جان حبیبی کے ساتھ مختلف علوم و فنون اور علمی و دینی علوم پر گفتگو کی۔ اس موقع پر مرکزی نائب ناظم تنظیمات حافظ وقار قادری اور منہاج القرآن بلوچستان کے مرکزی رہنماء میر میکائیل نظر سنجرانی اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

اس ملاقات سے پہلے راجہ زاہد محمود نقیب الاشراف قدوۃ الاولیاء پیر سیدنا طاہر علاؤالدین الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے وفد کے ساتھ کوئٹہ پہنچے تھے۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top