شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (6 جنوری 2022) تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے لاہور بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر، معروف قانون دان ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے۔ ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ سمیت جملہ سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، انوار اختر ایڈووکیٹ، لہراسب خان گوندل ایڈووکیٹ، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، سردار خضر حسین ایڈووکیٹ، ناصر اقبال ایڈووکیٹ، شکیل ممکا ایڈووکیٹ، عرفان یوسف، مظہر علوی، شہزاد رسول قادری، عبد الحفیظ چوہدری سمیت عوامی لائرز موومنٹ، تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے دیگر رہنماؤں نے بھی ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ کی ہمشیرہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے۔

دریں اثناء ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ ایک روڈ ایکسیڈیڈنٹ میں شدید زخمی ہوگئے ہیں، رہنماؤں نے ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ کی جلد صحت یابی اور درازی عمر کے لئے دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top