منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس

Minhaj ul Quran central executive council meeting

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام زونز کی تنظیمات کے نائب ناظمین اعلیٰ، فورمز کے صدور نے اپنے اپنے زونز اور فورمز کی رپورٹ پیش کی۔ جس پر چیئرمین سپریم کونسل نے اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا۔ سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں فہم دین پراجیکٹ کے اہداف اور سوشل میڈیا ورکنگ کونسل کی طرف سے سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کی ٹریننگ کا ایک پلان پیش کیا گیا جس کی ہاؤس نے منظوری دی۔ سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں گوشۂ درود کی موبائل ایپلی کیشن کے حوالے سے شارٹ ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔ اجلاس میں قائد ڈے کی تقریبات اور مجلات کو آن لائن کرنے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ اس حوالے سے ممبران سی ای سی اپنی تجاویز ارسال کریں گے۔

Minhaj ul Quran central executive council meeting

سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے چاہا تو اس بار شہر اعتکاف سجے گا، اس ضمن میں شرکت کے خواہشمند لوگ ویکسنیشن ضرور کروا لیں، تمام ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر اعتکاف سجانے کی کوشش کریں گے۔ چیئرمین سپریم کونسل نے عرفان القرآن کورس کے کامیاب انعقاد پر حافظ سعید رضا بغدادی کو مبارکباد دی۔

سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں نائب صدر بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ڈاکٹر محمد رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، نور اللہ صدیقی، جی ایم ملک، فرح ناز، سدرہ کرامت، عبد الحیٔ علوی، جاوید ہزاروی، مرزا جنید علی، عرفان یوسف، مظہر علوی، میر آصف اکبر، عارف چودھری، غلام مرتضیٰ علوی، عبدالستار منہاجین، نصیر احم جدون، محمد علی، آغا جواد حسنین، رانا نفیس حسین قادری اور شہزاد اکبر نے گفتگو کی۔

Minhaj ul Quran central executive council meeting

Minhaj ul Quran central executive council meeting

Minhaj ul Quran central executive council meeting

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top