نظام المدارس پاکستان کے زیرانتظام امتحانات 19 فروری کو ہو رہے ہیں
شفاف امتحانی نظام سے مدارس دینیہ کا وقار بحال ہو گا: کنٹرولر امتحانات عین الحق بغدادی
لاہور (31 جنوری 2022ء) نظام المدارس پاکستان کے زیرانتظام سالانہ امتحانات 19 فروری 2022ء کو منعقد ہوں گے۔ کنٹرولر امتحانات علامہ عین الحق بغدادی نے اعلان کیا ہے کہ شعبہ حفظ کے امتحانات 19فروری جبکہ درس نظامی اور تجوید و قرأت کے امتحانات 12 مارچ سے شروع ہوں گے۔ انہوں نے بتایا نظام المدارس سے ملحقہ مدارس کے ہزاروں طلبہ امتحان میں شریک ہوں گے۔ امتحانی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات وزارت تعلیم حکومت پاکستان کے مقرر کردہ سٹینڈرڈ کے مطابق ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شفاف امتحانی نظام سے مدارس دینیہ کے معیار اور وقار کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔ نظام المدارس پاکستان شفاف امتحانی نظام کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لارہا ہے۔
تبصرہ