شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی ڈاکٹر فرید الدین قادری کیلئے گولڈ میڈل

گولڈ میڈل بانی پاکستان کی معیت میں تحریک پاکستان میں نمایاں خدمت انجام دینے پر دیا گیا
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گولڈ میڈل وصول کیا

Gold Medal for Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri father Dr Farid-ud-Din Qadri

لاہور (3 فروری 2022ء) شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کو بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی معیت میں اور مصورِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کی زیرِ سرپرستی تحریک پاکستان کے دوران نمایاں خدمات انجام دینے پر گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔ یہ گولڈ میڈل تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر ڈاکٹر محمد عارف علوی نے دیا ہے۔ گولڈ میڈل فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کے پوتے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے صاحبزادے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے وصول کیا۔

Gold Medal for Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri father Dr Farid-ud-Din Qadri

حضرت فریدِ ملّت ڈاکٹر فرید الدین قادری نے قائداعظمؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں قیام پاکستان کی تاریخ ساز جدوجہد میں حصہ لیا۔ آپ نے زمانہ طالب علمی سے ہی تحریک پاکستان کے لیے بھرپور جدوجہد کی اور طلباء تنظیموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے اشتراک سے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے زیرِ اِہتمام ہونے والی اس تقریب میں فریدِ ملّت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کی گراں قدر اور بے مثال خدمات کے اعتراف میں گولڈ میڈل کے ہمراہ ایک سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا ہے جس میں فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کی تحریک پاکستان میں انجام دی جانے والی خدمات کو سراہا گیا ہے۔

تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کی طرف سے فریدِ ملت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کی تحریک پاکستان کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر فرید الدین قادری کو تحریک پاکستان گولڈ میڈل کا نذرانۂ تشکر پیش کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر فرید الدین نے مسلمانانِ برصغیر کے نصب العین کے حصول یعنی قیام پاکستان کے لئے جو کارہائے نمایاں سرانجام دئیے ہیں انہیں ہمیشہ قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا یہ سند قوم کی جانب سے ان کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف ہے جو آپ نے حصول پاکستان کے لئے پیش کیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top