شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا سمیع اللہ قادری کے انتقال پر اظہار افسوس

صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے نماز جنازہ پڑھائی
بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، جواد حامد، رانا فیاض احمد و دیگر رہنماؤں کی نماز جنازہ میں شرکت

Samilullah Qadri passed away

لاہور (4 فروری 2022) تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سینئر رہنما اور سابق نائب امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل سمیع اللہ قادری کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ سمیع اللہ قادری مخلص، نیک، صالح اور درویش صفت انسان تھے۔ مرحوم سمیع اللہ قادری اخلاق، صدق، وفاداری، محبت اور خدمت گزاری کا پیکر تھے۔ سمیع اللہ قادری تحریک منہاج القرآن کے رہنما اور اثاثہ تھے۔ شیخ الاسلام نے مزید کہا کہ سمیع اللہ قادری کی رحلت ان کے اہل خانہ، تحریک منہاج القرآن کے وابستگان کے لئے گہرا صدمہ ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے، لواحقین اور جملہ سوگواران کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، نائب امیربریگیڈئر(ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، انجینئر محمد رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، علامہ میر محمد آصف اکبر، نور اللہ صدیقی و دیگر رہنماؤں نے بھی مرحوم سمیع اللہ قادری کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

دریں اثناء مرحوم کی نماز جنازہ فیصل ٹاؤن لاہورمیں ادا کی گئی۔ صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے نماز جنازہ پڑھائی۔ بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان، حاجی اسلم، رانا فیاض احمد، حاجی محمد سلیم، حاجی محمد الیاس، جواد حامد، جی ایم ملک، حاجی منظور حسین، مظہرمحمود علوی، شہزاد رسول، مشتاق احمد، ایس کے صابر، حاجی محمد اسحق، منشا مغل سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top