شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا بشریٰ رحمان کے انتقال پر افسوس کا اظہار

صحافت، تعلیم اور کالم نویسی میں مرحومہ کی خدمات قابل ستائش ہیں: ڈاکٹر محمد طاہر القادری

Bushra Rahman

لاہور (7 فروری 2022) تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری معروف کالم نویس، دانشور، شاعرہ، ادیبہ، سیاستدان بشریٰ رحمان کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشریٰ رحمان کی علمی و صحافتی خدمات قابل ستائش ہیں۔ بشریٰ رحمن بہترین کالم نگار تھیں، صحافت، تعلیم اور کالم نویسی میں مرحومہ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھے جانے کے قابل ہیں۔ بشریٰ رحمن نے اپنی تحریروں میں خواتین کے حقوق، ملک کے استحکام اور اقدار کی بات کی۔ بشریٰ رحمن نے خواتین اور بچوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کی۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بشریٰ رحمن کی بخشش، مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top