یوم علی علیہ السلام پر مرکزی سیکرٹریٹ میں تقریب
حضرت مولا علی علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر 13 رجب 15 فروری 2022ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ’’یوم علی‘‘ تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر بریگیڈئر ریٹائرڈ اقبال احمد خان، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک اور دیگر قائدین نے کیک کاٹا اور تمام سٹاف ممبران کو یوم علی کی مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں جی ایم ملک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یوم علی منانا تحریک منہاج القرآن کی بنیادی تعلیمات کا حصہ ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہمیشہ سیدنا علیٰ المرتضیٰ علیہ السلام کی علمی و عملی تعلیمات کو دنیا تک پہنچایا ہے، اس لیے ان کے یوم ولادت کو منانا ہمارے لیے ایمانی تحدیث نعمت ہے۔
تبصرہ