جھنگ صدر: دارالعلوم فریدیہ قادریہ میں قائد ڈے تقریبات
دارالعلوم فریدیہ قادریہ جھنگ صدر بستی صالح شاہ ملحقہ دربار عالیہ فرید ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے تقریب کا انعقاد کیا گیا، قائد ڈے تقریبات کا آغاز نماز فجر کے بعد قرآن خوانی سے ہوا، اس موقع پر دربار فرید ملت پر حاضری دی گئی۔ یہاں شیخ الاسلام کی درازی عمر اور صحت کے لیے دعا کی گئی، اس موقع پر بطور صدقہ قربانی بھی پیش کی گئی۔
قائد ڈے کا مرکزی پروگرام بعد نماز ظہر منعقد ہوا، جس کی صدارت الحاج صاحبزادہ صبغت اللہ قادری نے کی جبکہ صاحبزادہ محمد طاہر قادری، علامہ عبدالقدیر، صاحبزادہ عطاء المصطفیٰ قادری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالم اسلام کے لیے علمی، دینی اور ملی خدمات کو سراہا۔ تقریب میں فرید ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کی قیام پاکستان کے لیے عظیم خدمات اور حکومت کی طرف سے آپ کی خدمات کے اعتراف میں ملنے والے گولڈ میڈل کو احسن قدم قرار دیا گیا۔
تقریب کے آخر میں شیخ الاسلام کی 71ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازی عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
تبصرہ