محمد فرحان جاوید کے والد محترم کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب

minhaj ul quran

منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈائریکٹر تعمیرات محمد فرحان جاوید اور محمد عدنان جاوید (مرحوم) کے والد ڈاکٹر جاوید اقبال کے ایصال ثواب کیلئے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ دعائیہ تقریب میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شرکت کی۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، راجہ زاہد محمود، علامہ رانا محمد ادریس، نور اللہ صدیقی، میاں زاہد اسلام، سید امجد علی شاہ، جواد حامد، عبدالرحمٰن ملک، علی وقار قادری، علی محی الدین و دیگر قائدین، مرحوم کے عزیز و اقارب اور مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ سٹاف ممبران بھی دعائیہ تقریب میں شریک ہوئے۔

دعائیہ تقریب میں مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی۔ بعدازاں محفل ایصال ثواب میں تلاوت قرآن مجید اور آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت بھی پیش کیا گیا۔ آخر میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ڈاکٹر جاوید اقبال مرحوم کی فیملی سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے تعزیت کی اور مرحوم کے لیے بلندی درجات کی دعا کروائی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top