شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پشاور مسجد میں خودکش دھماکہ کی مذمت
عبادت گاہ کو مقتل بنانے والے مسلمان تو کیا انسان بھی نہیں: قائد منہاج القرآن
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کی شدید مذمت
پشاور جامع مسجد میں خودکش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، اللہ کے گھر کو خون میں نہلانے والے مسلمان نہیں ہو سکتے، قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے، شہدا کے درجات کی بلندی کےلیے دعا گو ہوں، سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں
— ڈاکٹر طاہرالقادری (@TahirulQadriUR) March 4, 2022
#Peshawar
لاہور (4 مارچ 2022ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پشاور میں جامع مسجد میں خودکش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بدترین دہشت گردی اورانسانیت پر حملہ ہے۔ عبادت گاہ کو مقتل گاہ بنانے والے مسلمان تو کیا انسان بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ معصوم جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے۔ شہدا کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لئے صبر جمیل کے لئے دعا گو ہیں۔
دریں اثناء منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن ڈاکٹر محمد رفیق نجم نے پشاور خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے عوام امن پسند ہیں۔ دہشت گرد پاکستان کے امن پسند عوام کے حوصلوں کو کمزور نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ایک پرامن دین اور ضابطہ حیات ہے۔ بے گناہوں کی جانیں لینے والے اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل اور اس کا اجر عظیم عطا کرے۔
تبصرہ