منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی طرف سے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں عشائیہ

مورخہ: 06 مارچ 2022ء

Dinner in honour of Dr Hassan Mohi ud Din Qadri by Minhaj ul Quran France

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی طرف سے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں فرانس کے سفیر امجد عزیز قاضی، احسان کریم ) ہیڈ آف قونصلیٹ پیرس)، دانیال گیلانی (ہیڈ آف پریس قونصلیٹ پاکستان) سمیت فرانس میں کام کرنے والی پاکستانی مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی، ثقافتی، ادبی جماعتوں و تحریکوں کے مرکزی قائدین نے شرکت کی۔

مہمانان گرامی میں ملک عابد، قاضی عامر یوسف، ندیم ڈیرو، ارشد مارتھ، مرزا آصف جرال، سلطان بابری، ملک مشتاق پاشہ، عدیل جٹ، عبدالقدیر، ملک منیر احمد، اشرف گوندل، محمد شکیل بھٹی، راجہ بابر، حمزہ، نعیم چوہدری اور عاقف غنی شامل تھے۔

عشائیہ میں تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت عبدالقدیر خان اور زاہد محمود چشتی نے حاصل کی، نظامت کے فرائض طاہر عباس گورائیہ نے انجام دیئے۔ عشائیہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ دیارغیر میں تمام پاکستانی فروعی اختلافات سے بالاتر رہتے ہوئے اپنے اپنے شعبہ جات میں خدمت انجام دے رہے ہیں اور پاکستانی کمیونٹی کے لیے ان کے جذبات ہمدردانہ اور ذمہ دارانہ ہیں، چیئرمین سپریم کونسل نے عشائیہ میں پاکستان کے فرانس میں تعینات سفیر امجد عزیز قاضی و دیگر تمام عہدیداروں کی شرکت پر مسرت اور اطمینان کا اظہار کیا۔

Dinner in honour of Dr Hassan Mohi ud Din Qadri by Minhaj ul Quran France

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اس موقع پر کہا کہ حضور نبی اکرمﷺ نے میثاق مدینہ کے ذریعے پوری انسانیت کو یہ پیغام دیا کہ اپنے اپنے مذہب، ثقافت اور قبائلی وعلاقائی روایات پر قائم رہتے ہوئے لاء اینڈ آرڈر، پائیدار امن، جان و مال، عزت کے تحفظ اور تکریم انسانیت کے لیے بطور قوم کام کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میثاق مدینہ کے آرٹیکلز پر ان کی روح کے مطابق عمل کرلیا جائے تو سانحہ ماڈل ٹاؤن، سانحہ سیالکوٹ، سانحہ خانیوال، سانحہ جوزف کالونی جیسے واقعات کا راستہ روکا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی شکل میں ریاست مدینہ کا ایک عملی ماڈل قائم کرکے دکھا دیا ہے۔ منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہر مذہب اور مسلک کے لوگ پورے اعتماد کے ساتھ مختلف تقریبات میں شریک ہوتے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے فلاحی منصوبہ جات اور اس کے ثمرات سے بلا رنگ و نسل اور مذہب ہر مستحق کے لیے ہیں، منہاج ویلفیئر فاونڈیشن مارچ میں شادیوں کی اجتماعی تقریب منعقد کرنے جارہی ہے، ہر سال کی طرح اس سال بھی مستحقین کی فہرست میں مسلم جوڑوں کے ساتھ ساتھ مسیحی اور ہندو جوڑے بھی شامل ہوں گے۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں میں ہر مذہب اور ہر خطہ کے طلباء و طالبات اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اسلام کی فرقہ واریت اور انتہا پسندی سے پاک تعلیمات ہر خطہ اور طبقہ تک پہنچا رہے ہیں۔

Dinner in honour of Dr Hassan Mohi ud Din Qadri by Minhaj ul Quran France

فرانس میں تعینات پاکستان کے سفیر امجد عزیز قاضی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلاشبہ منہاج القرآن کی پاکستان اور بیرون پاکستان پاکستانی کمیونٹیز کے لیے بڑی خدمات ہیں۔ جنہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان نے ریاستی سطح پر پہلی بار ریاست مدینہ کی طرز پر پاکستان کے خدوخال نکھارنے کی بات کی ہے اور بلاشُبہ اس ضمن میں ایک نئے سفر کا آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے لیے سفارت خانہ نے ہر موقع پر اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ فرانس میں مقیم پاکستانی شہریوں کے پرزور مطالبات پر عمل کرتے ہوئے سفارتخانہ پاکستان میں فرانس ڈیسک کا قیام عمل میں آچکا ہے۔

عشائیہ میں حاجی عبدالغفور، علامہ حسن میر قادری، بابر حسین، دانیال گیلانی، طارق چوہدری، مہر محمد ارشد، طاہر ارشد، قاضی منعم، اویس مصطفوی، حاجی محمد الطاف، راجہ طارق، طاہر عباس گورائیہ، سلمان اعظم، محمد فیصل ودیگر نے شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر سفیر یورپ حاجی نذیر احمد خان نے شہدائے پاک فوج، شہدائے کشمیر، شہدائے ماڈل ٹاؤن اور پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کروائی۔

Dinner in honour of Dr Hassan Mohi ud Din Qadri by Minhaj ul Quran France

Dinner in honour of Dr Hassan Mohi ud Din Qadri by Minhaj ul Quran France

Dinner in honour of Dr Hassan Mohi ud Din Qadri by Minhaj ul Quran France

Dinner in honour of Dr Hassan Mohi ud Din Qadri by Minhaj ul Quran France

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top