منہاج القران انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام محفل معراج النبی ﷺ

مورخہ: 01 مارچ 2022ء

minhaj ul quran

منہاج القران انٹرنیشنل جاپان کی مرکزی تنظیم کے زیراہتمام محفل معراج النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب دکھایا گیا، پروگرام کا آغاز حافظ ذوالقرنین نے تلاوت قرآن پاک کی مبارک آیات سے کیا جبکہ نعت رسول مقبول ‎ﷺ سید یوسف شاہ نے پیش کی۔

پروگرام میں تحریک منہاج القرآن جاپان کے جنرل سیکرٹری سیّد اکمل حسین نقوی اور مرکزی فنانس سیکرٹری منہاج القرآن جاپان سید ثاقب شیرازی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن جاپان کے سینئر ممبر سلیم خان، رفقا اور مقامی کمیونیٹی نے بھی محفل معراج النبی ﷺ میں شرکت کی۔

محفل کے بعد لنگر اور روزہ رکھنے کے لیے سحری کا اہتمام بھی کیا گیا۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top