آشفہ ریاض فتیانہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی کانفرنس سے خطاب کریں گی

مورخہ: 07 مارچ 2022ء

حقوق نسواں کانفرنس 8 مارچ کو منہاج القرآن مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہو گی
زہرہ نقوی، نیلم حیات، خالدہ جمیل چوہدری و دیگر خواتین رہنما شرکت کریں گی
پر امن اور خوشحال سوسائٹی کی تشکیل کیلئے خاندانی استحکام ضروری ہے: سدرہ کرامت

minhaj ul quran

لاہور (7 مارچ2022) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کے شعبہ (وائس)کے زیراہتمام حقوق نسواں کانفرنس 8 مارچ (منگل) کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گی۔کانفرنس میں صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ، ممبر صوبائی اسمبلی سیدہ زہرہ نقوی، ممبر صوبائی اسمبلی نیلم حیات، خالدہ جمیل چوہدری سمیت ملک کی اہم سیاسی، سماجی، مذہبی و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین رہنما شرکت کریں گی۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ سدرہ کرامت نے کہا ہے کہ منہاج القرآن ویمن لیگ 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ملک کے تمام بڑے شہروں میں کانفرنسز اور سیمینارز منعقد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ منہاج القرآن ویمن لیگ ملک بھر میں خاندانی استحکام کیلئے”فیملی بیٹھک“کے نام سے بھی ایک ایکٹویٹی کر رہی ہے جس کے ذریعے شعور اجاگر کیا جائے گا کہ خاندان معاشرے کا ایک بنیادی یونٹ ہے اسے کمزور نہ ہونے دیا جائے۔ انہوں نے تمام مقدس رشتوں کے مابین احترام اور توازن ناگزیر ہے یہی احترام اور توازن خاندانی استحکام کا سبب ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام نے ماں، بہن، بیٹی، بیوی، بہو سب کیلئے حقوق و فرائض کا تعین کیا ہے۔ اسلام کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہم ایک پر امن تہذیب یافتہ سوسائٹی تشکیل دے سکتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top