اسلام امن، سلامتی اور اتحاد و اخوت کا دین ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین کے فرانس میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

مورخہ: 10 مارچ 2022ء

Dinner in honour of Dr Hassan Mohi ud Din Qadri by Minhaj ul Quran France

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فرانس میں پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن، سلامتی اور اتحاد و اخوت کا دین ہے۔ انتہا پسند صرف مسلمانوں کے ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی بھائی چارے کے فروغ کی کوششوں کے بھی دشمن ہیں۔ عشائیہ میں فرانس میں تعینات پاکستان کے سفیر امجد عزیز قاضی، احسان کریم، دانیال گیلانی سمیت فرانس میں کام کرنے والی پاکستانی مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی، ثقافتی، ادبی جماعتوں و تحریکوں کے مرکزی قائدین نے شرکت کی۔

عشائیہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے بھجوائے گئے زرمبادلہ کے ذخائر پاکستان کی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ پاکستان کے شہری اپنی محنت کی وجہ سے بیرون ملک اپنا ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ تمام پاکستانی فروعی اختلافات سے بالاتر رہتے ہوئے اپنے اپنے شعبہ جات میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ منہاج القرآن نے ہمیشہ اتحادِ اُمت اور مصطفوی تعلیمات کو فروغ دیا۔

Dinner in honour of Dr Hassan Mohi ud Din Qadri by Minhaj ul Quran France

فرانس میں تعینات پاکستان کے سفیر امجد عزیز قاضی نے اپنے خطاب میں کہا کہ منہاج القرآن بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کو جوڑ کر رکھے ہوئے ہے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فروغ علم و امن کے لئے خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں منہاج القرآن کے اسلامک سنٹرز ہیں وہ پاکستانی کمیونٹی کے لئے قابل تحسین خدمات انجام دے رہے ہیں۔

عشائیہ میں ملک عابد، قاضی عامر یوسف، ندیم ڈیرو، ارشد مارتھ، مرزا آصف جرال، سلطان بابری، ملک مشتاق پاشہ، عدیل جٹ، عبدالقدیر، ملک منیر احمد، اشرف گوندل، محمد شکیل بھٹی، راجہ بابر، حمزہ، نعیم چوہدری اور عاقف غنی، حاجی عبدالغفور، علامہ حسن میر قادری، بابر حسین، دانیال گیلانی، طارق چوہدری، مہر محمد ارشد، طاہر ارشد، قاضی منعم، اویس مصطفوی، حاجی محمد الطاف، راجہ طارق، طاہر عباس گورائیہ، سلمان اعظم، محمد فیصل و دیگر نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر رہنما حاجی نذیر احمد خان نے شہدائے پاک فوج، شہدائے کشمیر، شہدائے ماڈل ٹاؤن اور پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کروائی۔

Dinner in honour of Dr Hassan Mohi ud Din Qadri by Minhaj ul Quran France

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top