ہونہار طلبا کیلئے لاکھوں روپے کے فرید ملت سکالر شپ ایوارڈ

مورخہ: 11 مارچ 2022ء

سکالر شپ دینے کی تقریب منہاج یونیورسٹی لاہور کے آڈیٹوریم میں ہو گی
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی طرف سے 15 ملین سے زائد کے سکالر شپس دئیے جا چکے ہیں

Fareed-e-Millat-Scholarship

لاہور (12 مارچ 2022) منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام فرید ملت سکالر شپ 2022 کے لئے منتخب ناموں کا اعلان مورخہ 14 مارچ بروز سوموار کیا جائے گا۔ کوالیفائی کرنے والے طلبہ و طالبات لاکھوں روپے کے وظائف دئیے جائیں گے۔ اس حوالے سے خصوصی تقریب منہاج یونیورسٹی لاہور آڈیٹوریم میں منعقد کی جائیگی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین منہاج ایجوکیشن سوسائٹی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ہونگے۔

تقریب کی صدارت منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے ایم ڈی ڈاکٹر ساجد محمود شہزادکرینگے۔ تقریب میں ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال بھی شرکت کریں گے۔ ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے کہا کہ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی طرف سے اب تک 15 ملین سے زائد کے وظائف دئیے جا چکے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top