منہاج القرآن شمالی پنجاب کی ایک روزہ سوشل میڈیا تربیتی ورکشاپ

مورخہ: 13 مارچ 2022ء

Social Media Workshop

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منہاج القرآن شمالی زون پنجاب کی سوشل میڈیا کے استعمال کے موضوع پر منعقدہ ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کے پاس فیس بک، یوٹیوب، انسٹا گرام طرز کا اپنا ایک بھی ابلاغی ٹول نہیں ہے یہ عالم اسلام کی اجتماعی اہلیت کے لیے ایک سوال ہے۔ انھوں نے کہا کہ 22 کروڑ آبادی کے ملک پاکستان میں 10 کروڑ 73 لاکھ لوگ موبائل استعمال کرتے ہیں، 6 کروڑ 10 لاکھ نیٹ یوزر ہیں، 4 کروڑ پاکستانی فیس بک 3 کروڑ 60 لاکھ شہری یوٹیوب، 1 کروڑ 10 لاکھ شہری انسٹا گرام استعمال کرتے ہیں، پاکستانیوں کی اتنی بڑی تعداد انٹرنیشنل فورسز کے براہ راست حلقہ اثر میں ہے ہمیں اپنے نیٹ یوزر نوجوانوں کو سائبر وار سے بچانا ہے اور ان کے اخلاق و دینی اقدار اور قومی نظریات کی حفاظت کرنی ہے، ایک منصوبہ بندی کے تحت نوجوانوں کے اخلاق اور کردار بگاڑے جا رہے ہیں۔

Social Media Workshop

نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈی نیشن ڈاکٹر رفیق نجم نے تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن نظریاتی و فکری پختگی کے لیے اپنا علمی و تربیتی کردار ادا کر رہی ہے، ہم سوشل میڈیا کے محاذ پر بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکری سرپرستی میں مسلمہ عقائد کی حفاظت کریں گے، منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے تعلیم یافتہ باشعور نسل پروان چڑھا رہے ہیں۔

Social Media Workshop

ورکشاپ سے نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افئیرز نوراللہ صدیقی، ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین، آئی ٹی منیجر محمد ثناء اللہ، سوشل میڈیا ورکنگ کونسل کے ہیڈ شہزاد اکبر نے اظہارِ خیال کیا۔

Social Media Workshop

Social Media Workshop

Social Media Workshop

سوشل میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے معروف کالم نویس دانشور حافظ شفیق الرحمٰن نے کہا کہ نوجوان مطالعہ کتب کی عادت اپنائیں، کتاب بینی سے انسان فکری انتشار سے بچتا ہے انھوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نوجوانوں کی عصری تقاضوں کے مطابق تربیت کر رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی اہمیت اپنی جگہ مگر قلم اور کتاب کی اہمیت اور افادیت مسلمہ ہے، انھوں نے اہم موضوع پر تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پر منہاج القرآن کے ذمہ داران کو مبارک باد دی۔

معروف دانشور مصنف ڈاکٹر اختر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فتنۂ خوارج اور انتہا پسندی سے بچانے کے لیے سب سے زیادہ کام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ادارہ منہاج القرآن کا ہے، وہ نوجوانوں کو حقیقی معنوں میں سائبر وار سے بچا رہے ہیں اور ایک باشعور نسل تیار کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ منہاج القرآن کی طرف سے سوشل میڈیا پر تربیتی ورکشاپ کے آئیڈیا اور عملی کردار نے مجھے بے حد متاثر کیا ہے، انھوں نے کہا کہ روزگار کے روایتی ذرائع مسدود ہورہے ہیں نوجوانوں کو ای کامرس کی تعلیم دینا ہوگی، انھوں نے کہا کہ بدی کی قوتیں اور ذہن اکٹھے ہیں تو رحمانی قوتیں انتشار کا شکار کیوں ہیں؟۔

ورکشاپ کے اختتام پر شمالی پنجاب زون کے اضلاع کی سوشل میڈیا ٹیموں کا اعلان کیا گیا اور انھیں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے نوٹیفیکیشن دیئے۔

Social Media Workshop

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top