منہاج القرآن کویت کے زیراہتمام محفل معراج النبی ﷺ
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 4 مارچ 2222 کو الطاہر ہاؤس سالمیہ منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن کے قائدین، رفقاء واراکین اور دیگر عاشقان مصطفیٰ نے شرکت کی۔
محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، طاہر محمود پروانہ نے تلاوت قرآن مجید کی۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض الحاج عبدالرؤف بھٹی نے ادا کئے۔ حمد باری تعالیٰ صوفی تنویر احمد نے پڑھی جبکہ انہوں نے کلام اقبال اور کلمہ طیبہ کا ذکر بھی کیا۔ اس موقع پر محمد سلیم نے قصیدہ بردہ شریف پڑھا جبکہ محمد شفیق نے ہدیہ درود بھی پیش کیا۔
صوفی تنویر احمد نے نہایت روح پرور انداز میں نعت رسول ﷺ پڑھی۔ پروگرام میں آنلائن نعت رسول صلی میں محمد شفیق کی محنت سے تیار کردہ منہاج یوتھ لیگ کے ابھرتے نوجوان محمد حاشر جدون نے پڑھی۔ آخر میں الحاج عبد الرؤف بھٹی اور محمد ریاض سلطانی نے نعت رسول ﷺ بھی پڑھی۔
آخر میں شرکاء نے کھڑے درود پاک پڑھا، پروگرام میں سابق صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت منیر احمد گجر نے دعا کرائی۔ اس موقع پر محفل میں نائب ناظم طاہر محمود پروانہ کی پھپھو جان مرحومہ اور دیگر حاضرین کے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے بھی دعائے مغفرت کی گئی۔ یہاں ملک پاکستان کی سلامتی اور عالم اسلام کی خوشحالی کے لیے بھی دعا کی گئی۔ اختتام پر تمام شرکاء کو لنگر بھی پیش کیا گیا۔
تبصرہ