پاکستان جرمن ایوریئنس اینی شیٹیو فورم کا ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں عشائیہ

مورخہ: 15 مارچ 2022ء

ڈاکٹر حسن محی الدین

منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے تعاون سے پاکستان جرمن ایوریئنس اینی شیٹیو فورم کے زیراہتمام ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں ایک ملاقاتی عشائیہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں جرمنی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مختلف ماہرین نے شرکت کی۔ اس موقع پر چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جرمنی میں موجود نوجوان نسل میں مذہبی شعور کے حوالے سے گفتگو کی۔

نشست میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جرمنی میں مختلف مذاہب کے درمیان مذہبی رواداری، بین المذاہب امور اہم اہنگی کے تبادلہ اور باہمی احترام مذہب کے شعور کو مزید فروغ دینا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہم سب کو ایک دوسرے کے مذاہب کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہوئے کرنا ہو گا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ریاست مدینہ کے قیام اور وہاں مختلف مذاہب کی بین المذاہب آزادی کے حوالے سے بھی شرکاء کو بریفنگ دی، جسے بہت سراہا گیا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین

ڈاکٹر حسن محی الدین

ڈاکٹر حسن محی الدین

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top