جلیب الشیوخ میں شیخ الاسلام کی 71ویں سالگرہ پر قائد ڈے تقریب

minhaj ul quran

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کے سلسلہ میں قائد ڈے تقریب سابق صدر منیر احمد گجر کی رہائش گاہ جلیب الشیوخ میں 24 فروری 2022ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب میں پیرامیڈیکل اسٹاف کے معززین، وفرہ سے فیاض احمد اور سعید احمد کھوکھر ڈپٹی جنرل سیکریٹری PPP نے بھی شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز حافظ و قاری مختار احمد سعیدی کی پرسوز آواز میں تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا۔ تقریب کی نمابت کے فرائض جلیب کے محمد زمان چشتی نے ادا کیے۔ صوفی تنویر احمد نے رب العالمین کی بارگاہ میں حمد کا نذرانہ پیش کیا۔ یوتھ لیگ کے ہونہار طالب علم محمد سراج المصطفی نے حدیث رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم اور اس کا ترجمہ پیش کیا۔

اس موقع پر مشہور نعت خواں الحاج عبد الرؤف بھٹی نے سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت پڑھی۔ یوتھ لیگ کے محمد بلال منیر قادری نے اپنی تحریر کردہ منقبت پڑھی۔ شیخ الاسلام کی اعلیٰ خدمات پر مبنی ڈاکومنٹری صاحبزادہ تسلیم احمد صابری کی آواز میں ٹیلی ویژن سکرین پر دیکھائی گئی۔

علامہ شاہد طفیل ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام اور منہاج القرآن کی امت مسلمہ کے لئے خدمات کو سراہا۔ انہوں نے آج دنیا بھر میں شیخ الاسلام کے تربیت یافتہ منہاجین اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا تربیتی خطاب بھی دکھایا گیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ بندہ اگر اپنی ذات کو چھوڑ کر اللہ کی مخلوق کی خدمت کے لئے اپنی زندگی وقف کر دے تو وہ اللہ کے چنیدہ لوگوں میں شامل کیا جاتا ہے۔ پھر اسے اللہ کی معرفت اور نور عطا ہوتا ہے۔

حاجی عبد الرشید نے اپنے صدارتی کلمات ادا کیے۔ انہوں نے کہا کہ اس صدی میں منہاج القرآن ایک بہت بڑی نعمت ہے جو احباب اس سے وابستہ ہیں وہ ہر وقت استقامت کی دعا کرتے رہیں۔

میزبان تقریب منیر احمد گجر نے اظہار تشکر کرتے ہوئے تمام شرکاء تقریب کو شیخ الاسلام کی 18 سالگرہ کی مبارکباد دی۔

تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کی ذیلی تنظیمات اور فورمز کے نمائندگان کے ساتھ ساتھ پاکستان عوامی سوسائٹی سے علامہ شاہد طفیل ڈار اپنے احباب کے ہمراہ، منہاج ایجوکیشن سوسائٹی سے حاجی شاہد انور اپنے احباب کے ساتھ اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت حاجی عبد الرشید نے علاقہ کے ذمہ داران کے ساتھ شرکت کی۔

آخر میں کھڑے ہو کر درودوسلام کا نذرانہ بھی پیش کیا گیا، جس کے بعد شیخ الاسلام کی 71ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ اختتامی دعا قاری محتار احمد سعیدی نے کرائی۔

اس موقع پر شیخ الاسلام کی صحت و سلامتی کی دعا کی گی۔ منیر احمد گجر کی والدہ ماجدہ اور لبیب سبحانی کی والدہ ماجدہ کی بخشش اور مغفرت اور تمام شرکاء کے اعزاواقارب مرحومین کے لیئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top