مستحقین کی علاج کیلئے مدد کرنا بڑی خدمت ہے: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

مورخہ: 20 مارچ 2022ء

Dr Hussain Qadri visits Minhaj Welfare Foundation Mobile Medical Unit

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ میڈیکل سائنس اور بیماریوں کی تشخیص میں جہاں حیرت انگیز ایجادات ہوئی ہیں اور علاج کی سہولیات میں ماضی کی نسبت کہیں زیادہ اضافہ ہوا ہے، وہاں امراض کی تشخیص اور علاج بھی انتہائی مہنگا ہوا ہے اور کم آمدنی والے افراد کے لئے علاج کے اخراجات ناقابل برداشت ہو چکے ہیں، ایسے حالات میں عام آدمی کے لئے نفع و نقصان کی سوچ کے بغیر سستے اور فوری علاج کی سہولیات کے لیے اقدامات کرنا، میڈیکل کیمپ لگانا بہت بڑی انسانی خدمت اور عبادت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور اور النور فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منعقدہ ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کے وزٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ ایک دوسرے کے کام آنا اچھے معاشرے کی تشکیل کا نقطہ آغاز ہوتا ہے، انسانیت کی خدمت تحریک منہاج القرآن کا مشن ہے۔ دین اسلام نے انسانیت کی خدمت کا درس دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان کی بنیادی ضروریات میں صحت، تعلیم، لباس، قیام و طعام شامل ہیں مگر بہت سے لوگ ان سہولیات سے محروم ہیں۔ وہ لوگ قابل قدر ہیں جو ضرورت مند افراد کے دکھ درد سمیٹتے اور ان میں آسانیاں بانٹنے کیلئے سرگرم رہتے ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر فیاض رانجھا، رانا نفیس حسین (صدر تحریک منہاج القرآن لاہور)، کیپٹن ریٹائرڈ المجید خاں (ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور) و دیگر سماجی رہنما و کارکنان موجود تھے۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے میڈیکل کیمپ کے شاندار انعقاد پر جملہ منتظمین کو مبارکباد دی۔

Dr Hussain Qadri visits Minhaj Welfare Foundation Mobile Medical Unit

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top