ڈنمارک: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی محفل سماع میں شرکت
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام محفل سماع مقامی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر منہاج القرآن ڈنمارک کے قائدین، عہدیداروں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے بھی محفل سماع میں شرکت کی۔
محفل سماع سے پہلے پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد عربی نشید پڑھی گئی جبکہ ترکی کے ثناء خواں درویش گروپ نے بھی پرفارم کیا۔
محفل سماع میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گفتگو بھی کی۔ اس موقع پر انہوں نے محفل سماع کے خوبصورت اور کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد بھی دی۔ محفل سماع میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔
تبصرہ